لکی مروت،دو فلائنگ کوچز کےدرمیان تصادم سے 11افراد زخمی

جمعرات 16 اکتوبر 2025 12:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ضلع لکی مروت کے علاقہ گنڈی پرانہ اڈا کے قریب دو فلائنگ کوچز (ہائی ایس) کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بلال آفریدی کی ہدایت پرریسکیو 1122 لکی مروت کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئیں۔ ریسکیوٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئےتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے نورنگ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تاجہ زئی منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں میں خالد خان، ساجد خان، میر سعد خان، ایوب خان، اشفاق، غفور، شاہ در خان، عبد الودود اور مزمل خان کے علاوہ دو خواتین بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :