مشینری گروپ کی درآمدات میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 21فیصداضافہ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) مشینری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 21فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں مشینری گروپ کی درآمدات کاحجم 2.616ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.163ارب ڈالر مالیت کی مشینری کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ستمبرمیں مشینری گروپ کی درآمدات پر908ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں مشینری گروپ کی درآمدات پر766ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔اگست کے مقابلہ میں ستمبر میں مشینری گروپ کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر17فیصداضافہ ہواہے۔ اگست میں مشینری گروپ کی درآمدات پر 779ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا مجموعی درآمدی بل17.029ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14.95ارب ڈالرکے مقابلہ میں 13.9فیصدزیادہ ہے۔