ڈکیتی، رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ اور قتل کے مقدمے میں 2 بار عمر قید کی سزا پانیوالے ملزم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) سندھ ہائی کورٹ نے ڈکیتی، رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ اور قتل کے مقدمے میں 2 بار عمر قید کی سزا پانیوالے ملزم کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں ڈکیتی، رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ اور قتل کے مقدمے میں 2 بار عمر قید کی سزا پانیوالے ملزم کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

پراسیکیوٹر رینجرز رانا خالد نے موقف اپنایا کہ ملزم احسان الہی کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 2 بارعمر قید کی سزا سنائی تھی۔

ملزم پر 2023 میں پی ایس ایل کے میچ کے دوران لوٹ مار کرنے کا الزام ہے۔ ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک راہ گیر قتل جبکہ رینجرز کا لانس نائیک زخمی ہوا۔ ملزم عادی مجرم ہے، قتل کے 2 اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ہے۔ ملزم سے جو اسلحہ برآمد ہوا اس کی فائرنگ سے راہ گیرقتل ہوا۔ ملزم کا ایک ساتھی مفرور ہے۔ عدالت نے سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔