کچہ کے ڈاکووں کے خلاف پولیس گرینڈ آپریشن،خطرناک ڈاکو گرفتار،مغوی بازیاب

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:57

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بعد خطرناک ڈاکو گرفتار،مغوی بازیاب ہوگیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس نے گرینڈ آپریشن کے بعد علی پور کے کچہ کے ڈاکوؤں سے مغوی شاہد کو برآمد کرا لیا ہےاور خطرناک ڈکیت گمنی جھبیل کو شدید مقابلے کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کچے کے ڈاکووں نے چند یوم قبل شاہد نامی شہری کو اغوا ءکر لیا تھا۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی ایس پی علی پور چوہدری اظہر کی قیادت میں ڈاکووں کے خلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن جاری ہے،ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کو مکمل طور تباہ کیا جا رہا ہے۔ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ نے پولیس ٹیمز کو جارحانہ پیش قدمی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی بہترین کارکردگی پر انہیں شاباش دی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :