پٹرولیم مصنوعات کی کمی پر کرایوں میں فوری طور پر 2 فیصد کر دی گئی،سیکرٹری آر ٹی اے

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:24

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ریاست علی متحرک ہوگئے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری آر ٹی اے ریاست علی نے کہا کہ نئے کرائے ناموں کا فوری اطلاق ہو گا اور تمام ٹرانسپورٹرز سابقہ اور نئے کرایوں کی فہرست اپنے بس و ٹرک اڈوں، ٹرانسپورٹ اور بکنگ پوائنٹس پر نمایاں آویزاں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے کرائے نامے آویزاں نہ کرنے اور اوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے ڈیزل گاڑیوں کے کرایہ جات میں ایک فیصد جبکہ پیٹرول سے چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 2فیصد کمی کی ہدایت جاری کیں۔پبلک و گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :