ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ، 85 املاک سربمہر

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹائون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے85املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیو مسلم ٹائون، سمن آباد، گلشن راوی، پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سکیم،اویسیہ سوسائٹی اور مصطفی ٹائون میں آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبرگ میں 17املاک، نیو مسلم ٹائون، سمن آباد، گلشن راوی میں 28املاک،پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سکیم اوراویسیہ سوسائٹی میں 25املاک سیل کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران مصطفی ٹائون میں 15املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کلینک، کالج، فارمیسی،بیوٹی سیلون،ہارڈ ویئر و پینٹ شاپ،الیکٹرک سٹور، ریستوران،گراسری سٹور،،فوڈ پوائنٹ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :