سی پی او فیصل آباد کی زیر صدارت امن و امان کے حوا لہ سے میٹنگ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سی پی او فیصل آباد کی زیر صدارت ضلع میں امن و امان کے حوا لہ سے میٹنگ کا انعقاد،کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سےضلع بھر کے افسران سے پولیس لائنز کمپلیکس میں میٹنگ کی۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز بشریٰ جمیل، چیف ٹریفک آفیسر ، ڈویژنل ایس پیز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں کرائم کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور افسران کو کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ انہوں نے تمام افسران سے کہا کہ اسلحہ کلچر کے خاتمہ ، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں ۔ڈرگ ڈیلرز اور اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کارروائیاں کی جائیں۔تمام افسران مقدمات کے فوری اور حقائق پر مبنی اندراج کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کے شر پسند عناصر اور ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔فیصل آباد پولیس امن و امان کے قیام ، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خاتمہ کے لیے ہر وقت کوشاں ہے۔