فیصل آباد پولیس نے 11 اشتہاریوں سمیت 73 سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 اشتہاریوں سمیت 73 سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میں کارروائیوں کے دوران 11 اشتہاریوں سمیت 73 سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے منشیات فروش گرفتار کرکے 4.850 کلو گرام ہیروئن ، 520 گرام چرس ، 451 لیٹر شراب اور ساٹھ پونڈے برآمد کرلئے۔ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 11 ملزمان گرفتار کئے گئے. ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے تحویل میں لے لئے ۔ سنگین جرائم کے 11 اشتہاری مجرمان اور 22 عدالتی مفرور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف درج مقدمات کے تحت قانونی کارروائی شروع کردی گئی۔