پھیپھڑوں کی سوزش،نیتن یاہو کی اپنی عدالتی سماعت جلد ختم کرنے کی درخواست

زکام میں بہتری نہیں آ رہی اور ان کے معالج نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے،عدالت میں بیان

جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:15

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی سانس کی نالی میں سوزش کی تشخیص ہوئی ہے اور ڈاکٹروں نے انھیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کے دفتر نے بتائی۔

(جاری ہے)

نیتن یاہو نے تل ابیب کی ضلعی عدالت میں اپنے خلاف جاری بد عنوانی کے مقدمے کی سماعت کے دوران کھانسی اور زکام کی شکایت کی، جہاں ان سے جرح کی جا رہی تھی۔انھوں نے اپنی صحت کی خرابی کے باعث سماعت جلد ختم کرنے کی درخواست کی، جسے ججوں نے منظور کر لیا۔نیتن یاہو نے عدالت کو بتایا کہ زکام میں بہتری نہیں آ رہی اور ان کے معالج نے انھیں طویل وقت تک کام نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔