سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کرنے والے شعبہ تدریس سے وابستہ افراد کے ساتھ ہرگز رعایت نہیں ہو گی، ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

جمعہ 17 اکتوبر 2025 15:03

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان ظہیر انور جپہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس منعقدہوا۔ضلع بھر کے سرکاری سکولوں کی کارکردگی، تدریسی معیار، اساتذہ کی حاضری اور انفراسٹرکچر کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سی ای او ایجوکیشن ملک محمد عامر نے بریفنگ دی۔ سکولوں میں بنیادی سہولیات، فرنیچر، پینے کے صاف پانی، بیت الخلاء اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا کہ غیر سنجیدگی کا مظاہرہ اور مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اساتذہ اور تعلیم سے منسلک عملہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی و غفلت کا مظاہرہ کرنے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے جو ذمہ داریاں سونپی گئیں ہیں ان پر پورا اترنے کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کریں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں سستی،کاہلی و غفلت کا مظاہرہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اساتذہ کو سوچنا ہو گا کہ وہ اپنے مکمل کیریئر میں ایک طالبعلم بھی ایسا نہ بنا سکے جس پر وہ فخر کر سکیں۔ وزیر اعلیٰ میل پروگرام میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔سرکاری سکولوں میں جدید طرز تعلیم متعارف کرانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ظہیر انور جپہ نے کہااساتذہ کی سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے تربیتی سیشن منعقد کرائے جائیں گے۔\378