سرگودہا پولیس کی منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی ،9 ملزمان

جمعہ 17 اکتوبر 2025 15:10

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرکےمنشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ جھال چکیاں پولیس نے خرم سے شراب 50 لیٹر، جاوید سے شراب 20 لیٹر، تھانہ عطاء شہید پولیس نے پیا سے آئس 50 گرام، عمیر سے پسٹل30بور، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے علی سے چرس 200 گرام، عدی سے چرس 520 گرام،تھانہ ساجد شہید پولیس نے اکرم سے شراب 15 لیٹر، تھانہ ساہیوال پولیس نے عمیر سے پسٹل30بور اور تھانہ سلانوالی پولیس نے مہدی سے پسٹل30بور برآمد کر کے انہیں گرفتارملزمان کر لیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔