ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر را اور ڈی پی او فراز احمد کی زیرصدارت امن کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:18

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر را اور ڈی پی او فراز احمد کی زیرصدارت امن کمیٹی کا اجلاس، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر سمیت ضلع بھر سے امن کمیٹی کے ممبران کی شرکت۔اہلسنت و جماعت کے علمائے کرام کثیر تعداد اجلاس میں موجود تھے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کو امن و امان کی صورتحال بارے آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر را نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 18 اکتوبر تک جلسے جلوس اور ہڑتال پر مکمل پابندی ہو گی۔جلسے ، جلوسوں اور احتجاج پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیٹ کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹیں گے ، علمائے کرام ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے اداروں کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ راستے بلاک کرنے ، انتشار پھیلانے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

تمام مسلمان بھائی ہیں ، شرپسند اور منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہم سب کو ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا۔سوشل میڈیا پر انتشار یا مذہبی پوسٹیں لگانے والوں کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔ضلع میں کل 18 اکتوبر تک ہر قسم کے احتجاج و ریلیوں پر پابندی ہو گی۔

ضلع بھر میں 18 اکتوبر تک سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات ہونگے۔امن کمیٹی کے ممبران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک ہمارا ہے ، ہم سب نے ملکر حفاظت کرنی ہے۔ممبران امن کمیٹی نے کہا کہ منمبر و محراب پر کھڑا ہونے والا فرد انتہائی ذمہ دار ہوتا ہے ، سٹیٹ کے خلاف اور غیر ذمہ دارانہ کوئی بات نہیں کرے گا۔اہلسنت و جماعت امن کی سفیر ہے۔اہلسنت و دیگر جماعتوں کا قومی امن میں اہم کردار ہے۔