راولپنڈی میں چار ملزمان کی پولیس پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) تھانہ نصیر آباد کے علاقے موٹر سائیکل سوار چار ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں دو خطرناک اور مطلوب ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع پر دم توڑ گیا اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق پولیس نے معمول کے گشت کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے۔ زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کے دوران ایک گولی کانسٹیبل امجد حسین کو بھی لگی تاہم وہ بلٹ پروف جیکٹ پہننے کی وجہ سے محفوظ رہے۔ پولیس نے موقع سے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔