Live Updates

ای بز پورٹل سے بزنس کمیونٹی کو دفاترکے چکر نہیں لگانے پڑیں گے،ڈپٹی کمشنررحیم یارخان

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:43

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست اقدام ای بز پورٹل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیر صدارت بریفنگ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ای بز پورٹل کی پیشرفت، کارکردگی اور اس کے عملی نفاذ کے اقدامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

فوکل پرسن/ ایس این اے جام محمد نعیم نے اجلاس کو بتایا کہ ای بز پورٹل سے مختلف این او سی، پرمٹس اور اجازت ناموں کے حصول کا عمل تیزی سے ڈیجیٹل سسٹم میں منتقل کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے سے نجات ملے اور تمام عمل شفاف انداز میں مکمل ہو۔

ڈپٹی کمشنررحیم یارخان ظہیر انور جپہ نے کہا کہ ”ای بز“ حکومت پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس کی بدولت بزنس کمیونٹی اور شہریوں کو دفاتروں کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے اور وہ اپنے کاروباری مراکز و گھروں میں بیٹھ کر آن لائن پورٹل پر اپلائی کر کے مطلوبہ سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اب نقشہ، لائسنس، این او سی سمیت دیگر تمام اجازت نامےآن لائن وصول کئے جائیں اور شہریوں کو اس پروگرام بارے مکمل آگہی فراہم کی جائے۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات