جیکب آباد میں نامعلوم خواتین نومولود بچے کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک فرار

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) جیکب آباد میں نامعلوم خواتین نومولود بچے کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک فرار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانے کی حدود ایس ایس پی ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 کے قریب فیملی لائن کے پاس رکشے میں سوار نامعلوم خواتین ایک نومولود بچے کو تھیلے میں بند کرکے پھینک کر موقع سے فرار ہوگئیں، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور تھیلے میں بند بچے کی لاش سول اسپتال منتقل کی جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ نومولود بچہ جاں بحق ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :