جیکب آباد میں دو خواتین کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا، تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال، ایک خاتون زخمی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 21:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) جیکب آباد میں دو خواتین کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا، تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال، ایک خاتون زخمی، مرد تماشا دیکھتے رہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سٹی تھانہ کی حدود شہر کی مصروف ترین ڈی سی چوک پر دو خواتین کے درمیان تلخ کلامی شروع ہوئی جو چند لمحوں میں ہاتھا پائی میں بدل گئی دونوں خواتین ایک دوسرے کے بال پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتی رہیں، جھگڑے کے دوران تھپڑوں، لاتوں اور گھونسوں کی آوازیں گونجتی رہیں جبکہ درجنوں مرد تماشائی بن کر موبائل فون سے ویڈیوز بناتے رہے، جھگڑے میں ایک خاتون نے دوسری خاتون کو کاٹ لیا جس سے وہ زخمی ہوگئی، حدود کی پولیس کے مطابق دونوں خواتین کے جھگڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے تاہم خواتین تھانے پر نہیں پہنچی۔