بلاول بھٹو زرداری کی (آج)سانحہ کارساز کے موقع پر ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایت

ہر ضلع میں ہونے والی ان تقاریب میںکارکنان، ہمدرد، تنظیمی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب نمائندے اپنے اپنے اضلاع میں شریک ہوں، چیئرمین پیپلزپارٹی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18اکتوبر کو سانحہ کارساز کے موقع پر ملک بھر کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں دعائیہ تقاریب کے انعقاد کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ہر ضلع میں ہونے والی ان تقاریب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان، ہمدرد، تنظیمی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور منتخب نمائندے اپنے اپنے اضلاع میں شریک ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 18 اکتوبر ہفتے کو بلاول ہائوس کراچی میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ایک اہم اجلاس ہوگا، اجلاس کی کارروائی کا آغاز شام چار بجے سے ہوگا۔