بلاول بھٹو زرداری کی صوبائی وزیر اسماعیل راہو سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو سندھ میں جامعات و تعلیمی بورڈز کے وزیر اسماعیل راہو کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے صوبائی وزیر سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پربلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی رہنما اسماعیل راہو کی والدہ کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔انہوں نے اسماعیل راہو سمیت تمام لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کے پولیٹکل ایڈوائزر اور رکن سندھ اسمبلی جمیل احمد سومرو نے بھی اسماعیل راہو سے تعزیت کی۔