اجتماع عام ،ْملک میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،ْمنعم ظفر خان

’’بدل دو نظام‘‘ اجتماع عام کا سلوگن ہے ،موجودہ فرسودہ وظالمانہ نظام تبدیل کیے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں ہوسکتے ،ْ کارکنان اجتماع عام کی تیاریاں شروع کردیں اور نہ صرف خود شریک ہوں بلکہ اپنے احباب کو شریک کروائیں ،ْ امیرجماعت اسلامی کراچی جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات اور تعمیر وترقی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے، مرزا فرحان بیگ

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ضلع کورنگی کے اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا اجتماع عام مینار پاکستان لاہور ،ملک میں اسلامی انقلاب اور اقامت دین کی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا ،یہ اجتماع کوئی سیاسی پروگرام نہیں بلکہ جماعت اسلامی کی دعوت اور نظریاتی سوچ کا عکاس ہوگا ،جماعت اسلامی ملک میں ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کے لیے مصروف عمل ہے ،ایسی ریاست جہاں سب کے ساتھ انصاف ہو، ہر شہری کو اس کا حق ملے ،انسان ،انسان کی غلامی کے بجائے اللہ تعالیٰ کی غلامی اختیار کرے اور احساس محرومی کا خاتمہ ہو۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ فوری طور پر اجتماع عام کی تیاریاں شروع کردیں اور اجتماع میں نہ صرف خود شریک ہوں بلکہ اپنے احباب کو بھی دعوت دیں۔

(جاری ہے)

21تا23 نومبر مینار پاکستان کے سائے میں اجتماع عام ہماری جدوجہد اور تحریک میں مہمیز دے گا ۔’’بدل دو نظام‘‘ اجتماع عام کا سلوگن ہے ،ملک میں رائج موجودہ فرسودہ ،ظالمانہ اور استحصالی نظام تبدیل کیے بغیر عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں نہ ملک تعمیر و ترقی کی رہ پر گامزن ہوسکتا ہے ،ملک پر مسلط حکمران ٹولہ اور طبقہ اشرافیہ اس نظام کو تحفظ دینا چاہتے ہیں ۔

نظام بدلنے کے لیے اس ٹولے اور طبقے سے بھی نجات حاصل کرنا ضروری ہے اور یہ عوامی جدوجہد اور مزاحمت کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے ۔امیرضلع کور نگی مرزا فرحان بیگ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات اور تعمیر وترقی کے راستے پر گامزن کرسکتی ہے، ہمارا اجتماع عام اسلامی فلاحی ریاست کی طرف ایک اہم قدم ہوگا۔اجتماع کارکنان سے نائب امیر ضلع کورنگی منصور فیروز،سکریٹری ضلع کورنگی نویداختر اور جمعیت اتحاد العلماء ضلع کورنگی کے صدر قاری منصور نے بھی خطاب کیا۔