نواز لیگ کا ایجنڈہ معیشت کی بحالی، مہنگائی کا خاتمہ اور عوامی خوشحالی ہے،سابق ایم پی اے چوہدری منیب الحق

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:14

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری منیب الحق نے کہا ہے کہ نواز لیگ کا ایجنڈہ معیشت کی بحالی ،مہنگائی کا خاتمہ اور عوامی خوشحالی ہے، وقت نے ثابت کیا ہے کہ ملک کو سنگین بحرانوں سے صرف نواز لیگ کی باصلاحیت قیادت ہی چھٹکارا دلا سکتی ہے جس کے لئے حکومت مثالی اقدامات اٹھائے جا نے کے باعث ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا پھر سے عمل جاری ہے، حکومتی لائحہ عمل پر عملدرآمد ہنگامی بنیادوں پر یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ ملک جلد سے جلد معاشی طور پر مستحکم ہو اور عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کی جا سکیں نواز لیگ انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتی پارٹی نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ اور آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اپنے اس ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کا حکومت مخالف پراپیگنڈہ کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا عوام ان کی سازشوں کا حصہ نہیں بنے گی۔سابق ایم پی اے نے کہاکہ پاکستانی قوم نے ہمیشہ ترقی پسند قوتوں کا ساتھ دیا اور اب بھی سازشی عناصر کے کسی بہکاوے میں نہیں آئے گی برسراقتدار آنے کا خواب پورا کرنے کے لئے ملک کو انتشار کی آگ میں جھونکنے کی کوشش کرنے والی پی ٹی آئی کی قیادت اپنی عوامی ساکھ کھو چکی ہے میاں نواز شریف پاکستان کے محسن ہیں۔\378