گراں فروشی و مہنگائی کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، اسلم فاروقی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 21:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے سابق صوبائی ڈپٹی اسپیکر سندھ راحیلہ ٹوانہ سے ان کی رہائشگاہ ٹوانہ ہاس جاکر ملاقات کی اور عوام کے اہم مسئلے مہنگائی کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں جس کی وجہ سے سبزیاں، دالیں، گوشت و دیگر اشیائے خور و نوش تک عوام کی قوت خرید سے باہر ہیں اور عوام کی اکثریت محرومی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے کمزور کاندھوں میں مہنگائی کا بوجھ اٹھانے سکت نہیں ہے اس موقع پر اسلم خان فاروقی نے حکومت سے گراں فروشی اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا بھی مطالبہ کیا۔