
آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے زیر اہتمام اسکول لیڈرز کانفرنس کا اسلام آباد میں انعقاد
ہفتہ 18 اکتوبر 2025 19:52
(جاری ہے)
یہی وہ عناصر ہیں جو طلبہ کو تیزی سے بدلتی ہوئی عالمی دنیا میں کامیابی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس اس تعلیمی سفر میں آپ کے ہمراہ رہے گا۔ ہم اپنی اعلیٰ تعلیمی روایات، اساتذہ کی تربیت اور اس یقین کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ پاکستان کا ہر بچہ ایسی تعلیم کا مستحق ہے جو معیاری، بامقصد اور انسان دوست ہو۔کانفرنس کا عنوان’’ امپاورنگ لرنرز فار امپیکٹ ‘‘تھا، جس میں تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین اور پینلسٹس نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر شاہد صدیقی، ڈاکٹر شعیبہ منصور، ڈاکٹر تبسم ناز، عین شاہ، بُگرہ اوزلر، حسن ستار اور راحیل سجاد شامل تھے۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جدت، اشتراک عمل اور باہمی تعاون کے ذریعے اسکولوں میں بامعنی اور پائیدار تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی ڈائریکٹر برائے امپیکٹ اینڈ لرننگ ڈیزائن Dr. Penelope Woolf نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی تعلیمی حکمت عملی بنانے کے لیے پُرعزم ہے جو حقیقی اثر پیدا کریں اور موثر ثابت ہوں۔ تحقیق پر مبنی لرننگ ڈیزائن، جدید تدریسی طریقہ کار اور اپنے عالمی تجربے و مہارت کے امتزاج سے ہم ایسا تعلیمی حل فراہم کرتے ہیں جو اساتذہ کو بااختیار بناتے ہیں، علم و فہم کو فروغ دیتے ہیں اور ہر طالب علم کے لیے بہترین تعلیمی نتائج کو یقینی بناتے ہیں۔لاہور اسکول آف اکنامکس کے فیکلٹی آف سوشل سائنسز، میڈیا اسٹڈیز، آرٹ اینڈ ڈیزائن کے ڈین ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تعلیمی قیادت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو ایسے ماحول میں ڈھالنے کی ضرورت ہے جو تجسس، تخلیقی صلاحیت اور تنقیدی سوچ کو فروغ دیں، جہاں ہر طالب علم کی انفرادی صلاحیت کو تسلیم اور اس کا اعتراف کیا جائے۔ ایسا ماحول وہی اساتذہ تشکیل دے سکتے ہیں جو غور و فکر اور خود احتسابی کے ذریعے حقیقی تبدیلی لانے والوں کے طور پر کام کرتے ہیں۔ ہمیں ان کی پیشہ وارانہ نشوونما اور تربیت میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔انہوں نے تعلیم کی انقلابی قوت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی تعلیمی قیادت انتظامیہ سے بالاتر ہے، یہ دراصل جستجو، تبدیلی اور انفرادی و ادارہ جاتی ارتقاء کی ایسی ثقافت کو فروغ دینے کا نام ہے جو اساتذہ کو وژن، بصیرت اور ہمدردی کے ساتھ نئی نسلوں کی تربیت اور رہنمائی کے قابل بناتی ہے۔وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی ڈپٹی ایجوکیشن ایڈوائزر ڈاکٹر شعیبہ منصور نے کہا کہ تعلیم ایک ایسی طاقت ہے جو معاشروں کو بدلنے اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اسکول لیڈرز اس تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ طلبہ کو بااختیار بنانا صرف انہیں امتحانات کے لیے تیار کرنا نہیں بلکہ انہیں رہنمائی، جدت طرازی اور اثر پیدا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ میں آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کی اس قابل تحسین کاوش کی دل سے قدر کرتی ہوں جس نے تعلیمی قیادت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک بامقصد اور مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔دن بھر جاری رہنے والی پریزنٹیشنز اور پینل مباحثوں میں متعدد اہم موضوعات زیر بحث آئے، جن میں تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا کے تقاضوں کے مطابق طلبہ کی تیاری، جدید تدریسی طریقوں کے ذریعے تبدیلی کی قیادت، تعلیمی اداروں میں باہمی تعاون پر مبنی قیادت کا فروغ اور او یو پی پی کے مخلوط سیکھنے کے وسائل کے ذریعے ڈیجیٹل مستقبل کو اپنانا شامل تھا۔تقریب کا اختتام ایک جامع اور دلچسپ سوال و جواب کے سیشن پر ہوا، جس میں شرکاء کو او یو پی کی قیادت اور ماہرین کے ساتھ براہِ راست تبادلہ خیال کا موقع ملا۔مزید قومی خبریں
-
پاک فضائیہ کا دستہ جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری لڑاکا طیاروں کے ہمراہ فضائی جنگی مشق ’انڈس شیلڈ الفا‘ میں شرکت کیلئے آذربائیجان پہنچ گیا
-
موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی لاہور اور کراچی کی فضا مضر صحت قرار، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پہلے اور کراچی چوتھے نمبرپر آگیا
-
دوحہ جنگ بندی معاہدہ صحیح سمت میں پہلا قدم ہے، افغان سرزمین سے پاکستان کی طرف اٹھنے والی دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے نگرانی کا نظام ضروری ہے، اسحاق ڈار
-
تمام اصلاحات پاکستان کی اپنی معاشی ترجیحات کے مطابق ہیں، آئی ایم ایف قومی مفاد کیخلاف کوئی شرط عائد نہیں کرسکتا، دسمبر تک 1.2 ارب ڈالر کی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
-
’قوم کے شہیدو تمہیں سلام‘
-
قومی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جو عناصر بھارت کے ایجنٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں اور پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیرمملکت داخلہ
-
علاقے کلیئر ہوگئے تھے تو دہشت گردوں کو واپس کون لایا ، سہیل آفریدی
-
پاک افغان کشیدگی میں دونوں ممالک کا جانی و مالی نقصان ہورہا ہے، بیرسٹر سیف
-
کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کا خدشہ
-
سپریم جوڈیشل کونسل کی ججز کے کوڈ آف کنڈکٹ میں اہم ترمیم، میڈیا پر بات کرنے پر پابندی
-
پاکستان اور چین کے تعلقات سات دہائیوں پر محیط ایک لازوال دوستی کی مثال ہیں، مجتبیٰ شجاع الرحمن
-
کوہستان کرپشن سکینڈل ،مرکزی ملزم ہسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی اہلیہ سمیت گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.