بھارت میںماں کی ڈانٹ سے پریشان نوجوان لڑکی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:06

مرزا پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں ایک نوعمر لڑکی ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر موبائل ٹاور پر چڑھ گئی، جس کے باعث علاقے میں کھلبلی مچ گئی۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ کچوا تھانہ کے آدرش نگر پنچایت علاقے میں پیش آیا، جہاں کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے جب ایک لڑکی کو اونچے ٹاور پر چڑھا دیکھا تو فورا شور مچادیا اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس اہلکاروں نے لڑکی کو نیچے اترنے کی تلقین اور تنبیہہ کی لیکن وہ مسلسل انکار کرتی رہی۔

پولیس اور مقامی افراد نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد بالآخر لڑکی کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔ پولیس کے مطابق، لڑکی اپنی ماں کی ڈانٹ پر ناراض ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھانے پہنچی تھی۔ پولیس نے لڑکی کی کونسلنگ کی اور بعد ازاں اسے اہلِ خانہ کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :