بھارت ، انجینئرنگ کالج میں طالب علم نے ساتھی طالبہ کوزیادتی کا نشانہ بناڈالا

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 22:06

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں نجی انجیئنرنگ کالج میں طالبہ زیادتی کا نشانہ بن گئی۔بھارتی میڈیاکے مطابق جنوبی بنگلور کے ایک نجی انجینئرنگ کالج میں 21 سالہ طالب علم نے اپنی ساتھی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم جیون گوڑا جو چھٹے سمسٹر کا طالب علم ہے اسے حراست میں لے کر عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ملزم نے طالبہ سے اس کا موبائل بھی چھین لیا تھا تاکہ وہ کسی سے رابطہ نہ کرسکے، متاثرہ طالبہ نے بعد ازاں اپنے دو دوستوں کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا اور بعد میں والدین کے ہمراہ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا۔

متعلقہ عنوان :