اسرائیلی جاسوس سکینڈل میں ملوث سابق ایرانی رکنِ پارلیمنٹ کو معطل قید کی سزا

اتوار 19 اکتوبر 2025 09:30

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) ایران میں سیاسی اور عدالتی اداروں کے درمیان جاری کشیدگی کے ایک نئے مرحلے میں ایرانی عدلیہ نے سابق رکنِ پارلیمنٹ اور "مردم سالاری" پارٹی کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ کوکبیان کو معطل قید کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

ارنا کے مطابق یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب انہوں نے ایک فرانسیسی یہودی نژاد صحافی کیتھرین شَکدَم سے متعلق حساس الزامات عائد کیے تھے۔

عدالت نے کوکبیان کو 14 ماہ قید کی سزا سنائی، تاہم اسے چار برس کے لیے معطل کر دیا۔ فیصلے میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ آئندہ دو برس تک کسی بھی قسم کی میڈیا سرگرمی چاہے وہ ٹی وی یا ریڈیو انٹرویو ہو یا اخباری تحریرمیں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ عدالت نے اُس میڈیا ادارے کے مدیر کو بھی جرمانہ کیا جس نے کوکبیان کے متنازعہ بیانات شائع کیے تھے۔