مستونگ کی حدود سے پولیس آفیسر لاپتہ ،تلاش شروع

اتوار 19 اکتوبر 2025 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) بلوچستان کے ضلع مستونگ کی حدود سے پولیس آفیسر لاپتہ ، سیکورٹی فورسز نے تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے کردگاپ سے ایس ڈی پی او نوشکی محمد یوسف ریکی لاپتہ ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی یوسف ریکی گزشتہ شب نوشکی سے مستونگ کی جانب آرہے تھے جس کے بعد سے ان کا موبائل فون بند اور رابطہ منقطع ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی کر کے لاپتہ آفیسر کی تلاش شروع کردی مزید کارروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :