ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں،ایک ملزم ہلاک ،3زخمیوں سمیت23ملزمان گرفتار

پیر 20 اکتوبر 2025 12:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف مسلسل کریک ڈائون جاری۔ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے گزشتہ روز کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 23 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق پولیس اور ملزمان کے درمیان تین مختلف مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک اورتین زخمیوں سمیت 5ملزمان کو گرفتارکیاگیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں12 اسٹریٹ کرمنلز،1 منشیات فروش، 1 گٹکا ماوا فروش اور2 مفرور بھی شامل ہیں۔گرفتار ملزمان سے 10 عدد مختلف اقسام کی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 580 گرام چرس، 25 پڑیاں گٹکا ماوا، 03 موبائل فون، 03 موٹر سائیکل اور 1780 نقدی رقم برآمد کرلی گئی۔ملزمان کی گرفتاریاں تھانہ گلشنِ اقبال، شارع فیصل، گلستانِ جوہر، پی آئی بی، بہادر آباد، ٹیپو سلطان، سچل، سہراب گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے کے علاقوں سے عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے ملزمان کو متعلقہ تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔