ٹنڈومحمدخان،ہندووں کا تہوار دیوالی مزہبی عقیدت و احترام و جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے،ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں،ہندو پنچایت رہنماء

پیر 20 اکتوبر 2025 15:40

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) ہندووں کا مزہبی تہوار دیوالی مزہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے، ضلع بھر کے مندروں میں پوجا پاٹ کی جارہی ہے، ہندو پنچایت ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے رہنماء ڈاکٹر جی ایم گل نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پیر کے روز سے شروع ہونے والے اقلیتی برادری ( ہندووں) کے تہوار دیوالی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، مندروں میں پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، ضلع بھر کے درجنوں مقامات پر اقلیتی برادری کے سینکڑوں افراد اپنا مزہبی تہوار دیوالی مزہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔\378