Live Updates

کمالیہ ،حکومت پنجاب کا انقلابی قدم ای بیز پورٹل فعال کر دیا گیا

پیر 20 اکتوبر 2025 16:51

کمالیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کاروباری آسانی اور سرمایہ کاری کے فروغ کی جانب حکومتِ پنجاب کا اہم قدم — “ای بیز پورٹل” فعال کر دیا گیا ہے۔ اس آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے شہری ایک ہی درخواست کے تحت مختلف اقسام کے کاروبار آسانی سے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ اقراءناصر کی نگرانی میں تحصیل کمالیہ میں ای بیز پورٹل کے لیے فرنٹ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جہاں شہریوں کو رہنمائی اور رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

ای بیز پورٹل کے تحت تعمیرات، تعلیم، خوراک، سیاحت، صنعت اور خدمات سے وابستہ درجنوں کاروباروں کی رجسٹریشن ممکن ہے، جن میں بلڈنگ کنسٹرکشن، بیکری، ٹریول ایجنسی، ہوٹل، ریسٹورنٹ، پیٹرول پمپ، فوڈ پوائنٹس، فوڈ ٹرکس، آن لائن کچنز، ہاسٹلز اور موبائل فوڈ کارٹس شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ ای بیز پورٹل کا اجرا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق کاروباری شفافیت، سہولت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی عملی مثال ہے۔\378
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات