بھکر ،پولیس نے مختلف کاروائیوں میں چار من مضر صحت گوشت اور نان کسٹم گٹکا برآمد کر لیا ،ترجمان پولیس

پیر 27 اکتوبر 2025 16:49

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2025ء) بھکر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف کاروائیاں جاری ہیں، ایک کاروائی میں مضر صحت گوشت ،اور نان کسٹم گٹکا برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کےخصوصی احکامات پر سمگلنگ اور غیر معیاری اشیاء کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر انچارج محمد ارشد سب انسپکٹر نےدو مختلف کاروائیوں میں 04 من مضر صحت گوشت ملزم محمد آصف ولد محمد عاشق سے برامد کر کے فوڈ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا، ایک اور کاروائی میں دوران چیکینگ ملزم شیر ولی سے دو گٹو گٹکا برآمد کر کے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا ۔\378

متعلقہ عنوان :