آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، پرائیویٹ فلورملز نے عوام کی پریشانی بڑھا دی

چند دنوں کے دوران آٹے کی قیمت میں مجموعی طور پر 120 روپے تک اضافہ ہو چکا

جمعرات 30 اکتوبر 2025 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اکتوبر2025ء) ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، پرائیویٹ فلور ملز کی جانب سے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔تازہ اضافے کے بعد 5 کلوگرام آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا ہو گیا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 850 روپے مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہول سیل مارکیٹ میں یہی تھیلا 790 روپے میں دکانداروں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق چند دنوں کے دوران آٹے کی قیمت میں مجموعی طور پر 120 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ گندم کی قلت، ذخیرہ اندوزی اور نجی ملز کے غیر منصفانہ منافع خوری کے باعث آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کا براہِ راست اثر عام صارف پر پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلور ملز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :