ارفع کریم ٹاور میں پی آئی ٹی بی کے زیرِ اہتمام معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل کا خطبۂ جمعہ

سچائی، دیانت داری، حسنِ اخلاق اور رزق حلال زندگی کے حقیقی ستون ہیں، مولانا طارق جمیل

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 1 نومبر 2025 14:03

ارفع کریم ٹاور میں پی آئی ٹی بی کے زیرِ اہتمام معروف مذہبی سکالر مولانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 نومبر2025ء)  پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیرِ اہتمام ارفع سافٹ ویئر پارک کی مسجد میں معروف عالمِ دین و مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے خصوصی خطبۂ جمعہ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین فیصل یوسف سمیت پی آئی ٹی بی سٹاف کی کثیر تعداد  موجود تھی جبکہ خواتین سٹاف نے براہِ راست نشریات کے ذریعے خطبۂ جمعہ سنا۔

(جاری ہے)

اپنے پُراثر خطاب میں مولانا طارق جمیل نے سچائی، دیانت داری، حسنِ اخلاق اور رزق حلال کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ یہ اوصاف ایک مومن کی زندگی کے حقیقی ستون ہیں۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی ایک حدیثِ مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے ان چار بنیادی اوصاف کو کامیاب، باکردار اور پر سکون زندگی کا راز قرار دیا۔ مولانا طارق جمیل نے ہر شخص کو ہمیشہ سچ بولنے، کاروباری معاملات میں ایمانداری اور انصاف کو مقدم رکھنے، روزمرہ زندگی میں حسنِ اخلاق کا مظاہرہ کرنے اور حلال روزی کمانے پر زور دیا۔ یہ خطبہ پی آئی ٹی بی کی جانب سے سٹاف کی فلاح و بہبود اور دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ کے سلسلے میں منعقد کیا گیا-

متعلقہ عنوان :