صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی کا سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

ہفتہ 1 نومبر 2025 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2025ء) صوبائی وزیر برائے اوقاف، مذہبی امور، زکو و عشر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ مرحوم آفتاب شعبان میرانی پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک مخلص، نظریاتی اور وفادار رہنما تھے جنہوں نے اپنی پوری سیاسی زندگی جمہوریت کے استحکام، عوامی خدمت اور پارٹی کے اصولوں کی پاسداری کے لیے وقف کی۔

سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی جیسے رہنما پارٹی کے قیمتی اثاثے تھی. انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔