سردار احسان الرحمان مزاری کا سابق وزیراعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

ہفتہ 1 نومبر 2025 21:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2025ء) وزیرِ اعلی سندھ کے مشیر برائے بین الصوبائی کوآرڈینیشن و کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، سردار احسان الرحمان مزاری نے سابق وزیراعلی سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں سردار احسان الرحمان مزاری نے کہا کہ مرحوم آفتاب شعبان میرانی پیپلز پارٹی کے ان رہنماں میں شامل تھے جنہوں نے اپنی پوری زندگی جمہوریت کے استحکام، صوبائی خودمختاری کے تحفظ اور عوامی خدمت کے لیے وقف کر دی۔

(جاری ہے)

ان کی خدمات سندھ کی سیاسی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہیں۔انہوں نے کہا کہ آفتاب شعبان میرانی نہ صرف ایک باوقار سیاستدان تھے بلکہ ایک نرم دل، عوامی سوچ رکھنے والے رہنما تھے جنہوں نے ہمیشہ پارٹی اور عوام کے مفاد کو ترجیح دی۔سردار احسان الرحمان مزاری نے مزید کہا کہ آفتاب میرانی کی قیادت میں سندھ نے ترقی، رواداری اور جمہوری استحکام کی راہیں دیکھیں۔ ان کا خلوص، خدمت اور سیاسی بصیرت ہمیشہ پارٹی کارکنوں اور عوام کے دلوں میں زندہ رہے گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔