سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا سابق وزیر اعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار

اتوار 2 نومبر 2025 14:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2025ء) سابق گورنر سندھ و میری پہچان پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر عشرت العباد خان نے سابق وزیر اعلی سندھ و سینئر سیاست داں آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مدبر سیاست داں تھے اصولی سیاست کی۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ انکی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ جھیلنے کی توفیق عطا فرمائے۔