پیرمحل کے ماہرِ تعلیم محمد رضوان اشرف کو گریڈ 18 میں بطور سینئر ہیڈ ماسٹر و ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

Ameer Hamza امیر حمزہ پیر 3 نومبر 2025 11:30

پیرمحل کے ماہرِ تعلیم محمد رضوان اشرف کو گریڈ 18 میں بطور سینئر ہیڈ ماسٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 نومبر2025ء) پیرمحل کے ممتاز ماہرِ تعلیم محمد رضوان اشرف، جو گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول رجانہ میں سینئر سبجیکٹ اسپیشلسٹ (S.S.) کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔جنہیں حکومتِ پنجاب نے گریڈ 18 میں بطور سینئر ہیڈ ماسٹر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ڈی ای او ترقی دے دی ہے۔محمد رضوان اشرف ایک باصلاحیت، فرض شناس اور علم دوست ماہرِ تعلیم کے طور پر علاقے میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

ان کی بہترین تدریسی خدمات، انتظامی صلاحیتوں اور طلبہ کی علمی تربیت کے باعث وہ ہمیشہ تعلیمی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ ان کی اس ترقی پر نہ صرف تدریسی بلکہ سماجی حلقوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔۔ اہلیانِ پیرمحل کے علم دوست افراد،پروفیسر ذیشان بریار، بینکر نعمان ارشاد، بینکر محمد آفتاب، بینکر ملک آصف اور عمر رشید گجر نے محمد رضوان اشرف کو گریڈ 18 میں ترقی پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد رضوان اشرف نے کہا کہ وہ اپنی ترقی کو اللہ تعالیٰ کا فضل، والدین کی دعاؤں اور اپنے اساتذہ و ساتھیوں کی رہنمائی کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تعلیم کے فروغ، طلبہ کی کردار سازی اور علاقے میں تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :