شجاعت حسین کا آفتاب شعبان میرانی اور علی محمد مہر کے اہلِ خانہ سے تعزیت

منگل 4 نومبر 2025 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے قائد وسابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین،سینئر نائب صدر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین،مرکزی سیکرٹری جنرل اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن نے سابق وزیر اعلی سندھ علی محمد مہر اور پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر مہر کی والدہ اور سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں دونوں خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت صبر کرنے پر اجر عطا فرمائے، آمین۔