سپریم کورٹ میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائر

درخواست سینئر وکیل بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی

جمعہ 7 نومبر 2025 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 نومبر2025ء) سپریم کورٹ میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آئینی درخواست دائرکردی گئی درخواست سینئر وکیل بیرسٹر علی طاہر کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی۔ترمیم میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے اختیارات سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔اس میں موقف اختیارکیا گیاہے۔

(جاری ہے)

آرٹیکل 184(3) اور 199 کے تحت عدالتی جائزے کے اختیارات آئین کا بنیادی ستون ہیں، عدالتی جائزے کے اختیارات کو ختم، معطل یا متوازی نظام سے تبدیل نہیں کیا جا سکتادرخواست کا مقصد 27ویں ترمیم سے پہلے اعلیٰ عدالتوں کے دائرہ اختیار کو محفوظ بنانا ہے، ترمیم منظور ہونے کی صورت میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس آئینی معاملات نہیں سن سکیں گی، مجوزہ ترمیم سے عدالتی نظام مفلوج اور عدالتیں غیر مؤثر ہو جائیں گی سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ اپنے اور ہائی کورٹس کے دائرہ اختیار کا تحفظ کرے،۔

ترمیم کے دیگر حصے بعد میں جائزے کے لیے رہ سکتے ہیں، مگر عدالتی خودمختاری متاثر نہیں ہونی چاہیے، عدالتی اختیار کا تحفظ عالمی جمہوری اصول ہے درخواست میں بین الاقوامی عدالتی مثالیں بھی شامل کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :