این اے 104 اور پی پی 98 فیصل آباد کے نتائج کی سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے درخواستوں کی سماعت عدالتی فیصلے سے مشروط کردی

منگل 25 نومبر 2025 19:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 104 اور پی پی 98 فیصل آباد کے ضمنی انتخابات کے نتائج روکنے کی درخواستوں کی سماعت عدالتی فیصلے سے مشروط کر دی ہے۔جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد نے سابق اراکین اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اور جنید افضل ساہی کی متفرق درخواستیں سماعت کے بعد عدالتی فیصلے سے مشروط کیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں نے ضمنی انتخابات کے نتائج روکنے اور ملزمان کی نااہلی کی بنیاد پر انتخابات کالعدم کروانے کی استدعا کی تھی۔عدالتی کارروائی کے دوران وفاق اور الیکشن کمیشن کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے مؤقف سے آگاہ کیا۔ عدالت نے درخواستوں کی کارروائی کو عدالتی فیصلے کے ساتھ مشروط کر دیا، جس کا مطلب ہے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج روکنے یا کالعدم قرار دینے کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔