شاہ لطیف ٹائون پولیس کی کارروائی،4 ملزمان گرفتار،گٹکا ماوا،تمباکوودیگراشیاء برآمد

جمعرات 27 نومبر 2025 16:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2025ء) شاہ لطیف ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث 4مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے گٹکا ماوا، 6کلو تمباکو، 10کلو چونا ،108 پیکٹ کتھہ، گٹکے میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا ء اورنقدی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان ملیر پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں غلام علی، معشوق، نعمان اور فیصل شامل ہیں۔گرفتار ملزمان گٹکا ماوا تیار کر کے شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :