آر ٹی او ایبٹ آباد کی غیر قانونی تمباکو تجارت کے خلاف کاروائی ، 3,000 گا نٹھیں ضبط کرلیں

بدھ 10 دسمبر 2025 12:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2025ء) ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد نے غیر قانونی تمباکو اور سگریٹ کی تجارت کے خلاف بڑے آپریشن کے دوران خام تمباکو کی 3,000 گا نٹھیں ضبط کر لیں۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی آر ٹی او ایبٹ آباد کے عزم کی عکاسی کرتی ہے کہ محصولات کا ضیاع روکا جائے، غیر قانونی سپلائی نیٹ ورکس کو توڑا جائے اور قوانین پر عمل کرنے والے کاروباروں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ گودام کو سیل کرکے باضابطہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔یہ کاروائی تمباکو کی بڑی ضبطگیوں میں سے ایک ہے اور ایف بی آر کے عزم کی تجدید کرتی ہے کہ سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے ناسور کے خاتمے کے لیے مؤثر نگرانی اور بھرپور انفورسمنٹ کو یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :