وہاڑی،اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم کی غیرقانونی سگریٹ فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد دکانوں کی چیکنگ

بدھ 10 دسمبر 2025 20:45

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2025ء) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی انعم اکرم نے غیرقانونی سگریٹ کی فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔ انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد دکانوں کا اچانک معائنہ کیا اور دکانداروں کو واضح ہدایات جاری کیں کہ غیرقانونی سگریٹ کی خریدوفروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بعض عناصر مقامی سطح پر خفیہ طور پر سگریٹس کی غیرقانونی سیل اور پروڈکشن میں ملوث ہیں، جن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں بلکہ حکومتی ریونیو کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انعم اکرم نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایک خصوصی سکیننگ ایپ بھی تیار کی گئی ہے جس کے ذریعے کسی بھی برانڈ کے سگریٹ کو اسکین کر کے فوری طور پر معلوم کیا جا سکتا ہے کہ وہ قانونی ہیں یا غیرقانونی۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکانداروں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی سگریٹ کی فروخت میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی صحت، ریونیو سسٹم اور منصفانہ کاروباری ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے غیرقانونی سگریٹ کے کاروبار کے خلاف موثر اقدامات کر رہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :