Live Updates

سابق فوجی افسرفیض حمید کے دورمیں سیاسی مداخلت کے بھی الزامات سامنے آئے

جمعرات 11 دسمبر 2025 15:26

سابق فوجی افسرفیض حمید کے دورمیں سیاسی مداخلت کے بھی الزامات سامنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2025ء) سابق فوجی افسر فیض حمید کے دور میں سیاسی مداخلت کے بھی الزامات سامنے آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پر سیاسی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے اپنے حلف کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگا، اسی دور میں سیاسی انتقام، گرفتاریوں، وفاداریوں کی تبدیلی کے الزامات سامنے آئے، سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی تقریروں میں فیض حمید پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے۔

(جاری ہے)

سابق فوجی افسر فیض حمید کے دور میں سیاسی مداخلت کے بھی الزامات سامنے آئے، کابل میں طالبان کی آمد کے 3 ہفتے بعد فیض حمید کی دورہ کابل میں کافی کپ کے ساتھ تصویر پر شدید تنقید ہوئی۔پی ٹی آئی دورِ حکومت میں فیض حمید پر پی ٹی آئی کے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے الزامات لگے، پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں قانون سازی کیلئے اسمبلی اجلاسوں میں اراکین کی حاضری پوری کروانے کا بھی الزام لگا، فیض حمید پر بجٹ منظور کروانے میں بھی ملوث رہنے کا الزام لگا۔ 2017 اور 2018 میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے بھی فیض حمید پر مداخلت کے الزامات لگائے۔
Live بجٹ 27-2026ء سے متعلق تازہ ترین معلومات