کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کے چھاپے، چھالیہ، سگریٹ، چائنیز نمک، انڈین ادویات، ملک پائوڈر، سپیئر پارٹس اور غلط ظاہر کی گئی کھجوریں برآمد

جمعہ 12 دسمبر 2025 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2025ء) کلیکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی مصدقہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئےٹیم نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کرشہر اور اطراف کے گوداموں پر متعدد کامیاب چھاپے مارے۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران سمگل شدہ چھالیہ، سگریٹ، چائنیز نمک، انڈین ادویات، اسکمڈ ملک پائوڈر، سپیئر پارٹس، غلط ظاہر کی گئی کھجوریں وغیرہ برآمد کی گئیں جن کی مجموعی مالیت تقریباً 50 کروڑ روپے ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق یہ کارروائیاں سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خلاف کلیکٹریٹ کی سخت مہم کا حصہ ہیں۔برآمد شدہ تمام سامان کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیونے کوئٹہ انفورسمنٹ ٹیم کی کامیاب کارروائیوں کو سراہا اور سمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے خاتمے کے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :