رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج

ارسلان نامی شخص نے نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ روڈ پیدل عبور کیا

جمعہ 12 دسمبر 2025 21:35

رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2025ء) رنگ روڈ کو پیدل عبور کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمہ ڈیفنس سی پولیس اسٹیشن میں رنگ روڈ پولیس کے سینئر پیٹرولنگ آفیسر عامر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ارسلان نامی شہری نے نواز شریف انڈر پاس کے قریب رنگ روڈ کو پیدل عبور کیا جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوا اور شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی۔ رنگ روڈ پولیس نے موقع پر ملزم کو حراست میں لے کر ڈیفنس سی پولیس کے حوالے کر دیا۔