وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے شہداء کے ورثاء کی امدادی رقم بڑھادی، 50 لاکھ کی بجائے 1 کروڑ روپے کا اعلان
زخمی اہلکار کیلئے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کردی گئی، شہداء ہمارا فخر ہیں، خیبر پختونخواہ حکومت ورثاء کا بھرپور خیال رکھے گی؛ سہیل آفریدی کی شہداء کے ورثاء سے ملاقات میں گفتگو
ساجد علی
منگل 16 دسمبر 2025
13:23
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ جنگ میں خیبر پختونخواہ سے زخمی اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے فی کس کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، خیبر پختونخواہ کے عوام کی لازوال قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضمانت ہیں حق کی راہ میں شہید کبھی نہیں مرتے، شہادت مسلمان کے لیے سب سے اعلیٰ اور مثالی موت ہے، شہداء ہمارا فخر ہیں، خیبر پختونخواہ حکومت ان کے ورثاء کا بھرپور خیال رکھے گی۔
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی نے منگل کے روز لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا بھی اچانک دورہ کیا جہاں شہریوں نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، شہریوں کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں مریض رلتے رہتے ہیں، انتظامیہ اور عملہ دورانِ ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال میں مصروف رہتا ہے جس کے باعث علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد ہسپتال انتظامیہ، سرکاری سکول اساتذہ اور تمام سرکاری ملازمین دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کریں گے، عوام اگر کسی ڈاکٹر یا عملے کو ڈیوٹی کے دوران موبائل استعمال کرتے دیکھیں تو اس کی ویڈیو بنا کر بھیجیں تاکہ فوری کارروائی کی جائے، آپ شکایت بھیجیں باقی کام میرا ہے، ہم شکایت سیل کو فعال بنانے جا رہے ہیں تاکہ عوام کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
آبنائے ہرمز پر ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان مذاکرات موخر
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا عوام کے لیے وزیر اعظم ریلیف پیکیج کا خیر مقدم
-
خلیجی ممالک اورایران کے درمیان عمان میں ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا
-
ترک ایئر لائنز کی ایک پرواز موسم کی خرابی کی وجہ سے طوفانی ہواﺅں کا شکار ہو گئی
-
اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے. بیرسٹرگوہر
-
خیبرپختونخواہ کی وزارتِ اعلیٰ کا تنازعہ، شیرافضل مروت کی درخواست پر سہیل آفریدی کو نوٹس جاری
-
عمران خان کی شفاء ہسپتال منتقلی کے سپریم کورٹ کے احکامات پر آئینی عدالت نے سوالات اٹھا دیئے
-
غزہ: اسرائیل کی کھینچی ’زرد لائن‘ فلسطینیوں پر ہوئی تنگ
-
برکس کانفرنس: یو این چیف کا منصفانہ ملٹی پولر عالمی نظام پر زور
-
ویمنز ٹی 20 ایشیاء کپ؛ بھارت نے ٹائٹل جیت لیا، محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار
-
لاہور میں زہریلا کھانا کھانے سے بہن بھائی جاں بحق، والدین زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا
-
عمران خان ہو یا ہلاکو خان ہمیں کوئی خوف نہیں، خوف والی مٹی سے ہم بنے ہی نہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.