مرحوم خالد حسین چنہ اور سکندر چنہ کی برسی پر ایصال ثواب کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی منگل 16 دسمبر 2025 14:52

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 دسمبر2025ء) مرحوم حاجی خالد حسین چنہ (سابق ضلع نائب ناظم شہید بینظیر آباد) کی ساتویں برسی اور مرحوم سکندر علی چنہ (ایف آئی اسسٹنٹ ڈائریکٹر) کی دوسری برسی کے موقع پر، اُن کے صاحبزادگان انجینئر شاہجہان خالد چنہ، ایڈووکیٹ اسداللہ خان چنہ (انفارمیشن سیکریٹری پی پی پی سٹی نوابشاہ) اور ایڈووکیٹ سیف اللہ خالد چنہ کی جانب سے چنہ ہاؤس، منوآباد نوابشاہ میں ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپ میں آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر عتیق، ڈایابیٹک اسپیشلسٹ ڈاکٹر خرم، گائناکالوجسٹ ڈاکٹر لیلیٰ چنہ، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر سمرز امیر اور جنرل فزیشن ڈاکٹر صدام نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ اس موقع پر مریضوں کو تمام ادویات اور نظر کے چشمے بھی بلا معاوضہ فراہم کیے گئے۔غلام قادر چانڈیو ایم پی اے اور بختیار علی چنہ (ڈائریکٹر ایف آئی اے) نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر محمد طارق چنہ (زیڈ ٹی بی ایل)، اعجاز احمد چنہ، غفار احمد چنہ، صلاح الدین چنہ، فیضان چنہ، حسن چنہ، ارسلان چنہ ودیگر دوست احباب بھی موجود تھے۔بعد ازاں مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور خیرات فی سبیل اللہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :