سیاست اور جمہوریت ڈائیلاگ سے آگے بڑھتی، عمران خان افراتفری چاہتے ہیں‘رانا ثناء اللہ
بدھ 24 دسمبر 2025 12:42
(جاری ہے)
رانا ثنااللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست کبھی نہیں کی، نہ ہی اپنے چار سالہ دور میں سیاسی رویہ اپنایا، ان کی پالیسی میں بات چیت، مذاکرات اور مسائل کا حل شامل نہیں بلکہ وہ فتنہ، فساد اور انارکی پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور علیمہ خان نے بھی وہی موقف دہرایا جو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے، بانی پی ٹی آئی آج بھی اپنی جماعت کو پیغامات دے رہے ہیں اور ماضی میں 25مئی 2022، 9مئی اور 26نومبر 2024کے واقعات اسی پالیسی کا تسلسل تھے۔انہون نے کہا کہ اگر ملاقاتوں کو کنٹرول نہ کیا جاتا تو رواں سال بھی فتنہ و فساد اور انارکی پھیلانے کا ارادہ تھا اور ان کی منصوبہ بندی تصادم، افراتفری اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی بہانے سے اصل بات کو ادھر ادھر کرنا بانی پی ٹی آئی کی طے شدہ پالیسی ہے اور اب 8فروری 2026کو پہیہ جام ہڑتال کی بات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، ان کے فتنہ و فساد کو آہنی ہاتھوں سے روکا جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ نواز شریف ایک سینئر سیاستدان ہیں جن کا طویل سیاسی سفر ہے اور انہوں نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے، جب کوئی دوسرا ٹیبل پر بیٹھ کر بات چیت کرے گا تو ہی آگے بڑھنے کا راستہ نکلے گا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی: ڈانس کرکے ٹریفک کنٹرول والے پولیس اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ایم پی اے فرزانہ شیرین کی قیادت میں ضلع بونیر کے وفد کی ملاقات
-
غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال ڈیرہ بگٹی میں بلڈ بینک اب مکمل طور پر فعال ہو چکا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
کان کنوں کی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
-
دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
-
چیئرمین ملت ٹریکٹرز کا جی سی یو کیلئے 2 نئے ٹریکٹرز کا عطیہ
-
صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
ہنرمند ماں اپنے خاندان کیلئے سود مند ہوتی ہے : بیگم پروین سرور
-
ریاست کے استحکام کیلئے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،وزیراعلیٰ بلوچستان
-
مون سون کے دوران مری میں حفاظتی اقدامات جاری، سیاحوں اور شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت
-
بارشوں سے 45 افراد جاں بحق، دریاؤں کی نگرانی جاری
-
ویلنشیا ٹاؤن قتل کیس، معمہ حل، امریکی خاتون مرکزی ملزمہ قرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.