مدینہ کالونی پولیس کاگٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ،ملزم گرفتار

جمعہ 26 دسمبر 2025 16:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 دسمبر2025ء) کیماڑی، مدینہ کالونی پولیس نے رہائشی علاقے میں قائم گٹکا ماوا کے کارخانے پر چھاپہ مارکر ایک ملزم کو گرفتار کرکے کارخانے سے بھاری مقدار میں گٹکا ماوا برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزم بشیر کارخانے میں روزانہ چار سو سے پانچ سو کلو گٹکا ماوا تیارکرکے مختلف علاقوں میں کیبنوں پر ترسیل کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :