گلشن معمار پولیس کاگٹکاماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پرچھاپہ،ملزم گرفتار

ہفتہ 3 جنوری 2026 14:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2026ء) گلشن معمار پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گٹکاماوا تیار کرنے والی منی فیکٹری پرچھاپہ مارکرایک مبینہ ملزم کوگرفتارکرکے فیکٹری سے تیار گٹکا ماوا، 38بورے چھالیہ، 50پیکٹس تمباکو، چونا، ترازو و دیگر سامان برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم رمضان ولد صالح چھپ کرخفیہ طور پر گٹکا ماوا تیار کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :